غزل : درد منت کشِ دوا نہ ہوا

راستے سے تکلیف دور کرنا ۔۔۔

آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے :
ایمان کے ستر [70] سے کچھ اوپر شعبے ہیں۔ ان میں سے افضل ترین " لا الٰہ الا اللہ " کا اقرار ہے اور ادنیٰ ترین راستے سے تکلیف (یا گندگی) کو دور کر دینا ہے۔
(بخاری و مسلم)

ای-میل اور اسنیل میل - Email & Snail-Mail

انٹرنیٹ کی آمد کے بعد جب سے برقی ڈاک [Email] کا نظام دنیا بھر میں مقبول ہوا ہے ، روایتی ڈاک کو گھونگھے کی سست رفتاری سے تشبیہ دینے کے لئے اس کا نام اسنیل میل [Snail Mail] رکھ دیا گیا ہے۔ لیکن اب بھی بذریعہ روایتی ڈاک کروڑہا خطوط دنیا بھر میں ارسال کئے جاتے ہیں۔

مشورے / ورزشیں / ٹوٹکے

اخبار یا رسالے میں وزن کم کرنے کا مشورہ ۔۔۔
[image]

درد منت کشِ دوا نہ ہوا

درد منت کشِ دوا نہ ہوا
میں نہ اچھا ہوا برا نہ ہوا

جمع کرتے ہو کیوں رقیبوں کو
ایک تماشا ہوا، گلہ نہ ہوا

ہم کہاں قسمت آزمانے جائیں
تو ہی جب خنجر آزما نہ ہوا

کتنے شیریں ہیں تیرے لب کے رقیب
گالیاں کھا کے بے مزا نہ ہوا

ہے خبر گرم اُن کے آنے کی
آج ہی گھر میں بوریا نہ ہوا

کیا وہ نمرود کی خدائی تھی
بندگی میں میرا بھلا نہ ہوا

جان دی دی ہوئی اسی کی تھی
حق تو یہ ہے کے حق ادا نہ ہوا

زخم گر دب گیا لہو نہ تھما
کام گر رُک گیا روا نہ ہوا

رہزنی ہے کہ دل ستانی ہے
لے کے دل دل ستاں روانہ ہوا

کچھ تو پڑھئے کہ لوگ کہتے ہیں
آج غالب غزل سرا نہ ہوا

خوش آمدید

خوش آمدید !

بلاگ پر تشریف لانے کا بہت شکریہ۔
Powered by Blogger